22 جولائی، 2023، 6:39 PM

پاکستان اور ایران نے مشترکہ طور پر قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت کی، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان اور ایران نے مشترکہ طور پر قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت کی، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے بات کی ہے، ہم نے مشترکہ طور پر سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے اور دیگر او آئی سی ملکوں سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو طرفہ دلچسپی کے دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور ایران نے مشترکہ طور پر قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت کی، پاکستانی وزیر خارجہ

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے اسلاموفوبک واقعات مذہبی عدم برداشت، نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کو کسی بھی بہانے جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

News ID 1917966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha