23 جولائی، 2023، 2:38 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی اماراتی ہم منصب سے گفتگو؛

قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، امیرعبداللہیان

قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، امیرعبداللہیان

دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ حالیہ واقعات کے باعث مسلمانوں کو جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں لہذا ان اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور یورپی ممالک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ حالیہ واقعات کے باعث مسلمانوں کو جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں لہذا ان اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہونا چاہیے۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کی سیکورٹی ایران کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک بیرونی مدد کے بغیر ہی اس خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

News ID 1917980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha