21 جولائی، 2023، 2:07 AM

قرآن مجید کی توہین کے خلاف ایران بھر میں مظاہرے کا اعلان

قرآن مجید کی توہین کے خلاف ایران بھر میں مظاہرے کا اعلان

تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل کے نائب صدر نے کہا کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل کے نائب صدر سید محسن محمودی نے جمعرات کی سہ پہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں اس ملک کی حکومت کی اجازت سے قرآن کریم کی بار بار توہین نے عالم اسلام اور توحیدی مذاہب کے پیروکاروں کے دلوں کو چھلنی کردیا ہے ۔

اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے صوبائی امور کے نائب نے اس مضحکہ خیز جرم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو اس مذموم اقدام کی بھرپور طور پرمذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ اسلامی ایران کی غیرت مند قوم آج دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں نماز جمعہ کے بعد قرآن مجید کی مسلسل اہانت اور سویڈن کی حکومت کی اس قسم کے اقدامات کی حمایت کی مذمت کرے گی۔

News ID 1917935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha