قرآن مجید
-
ایرانی "سپریم کورٹ" میں محفل قرآنی کا انعقاد
رمضان المبارک میں قرآنِ مجید کی فیوض و برکات سمیٹنے اور پیغامِ ہدایت کے حصول کی خاطر ایرانی سپریم کورٹ کے مسجد میں قرآنی محفل کا انعقاد ہوا، جس میں چیف جسٹس کے نائب حجت الاسلام حمزه خلیلی اور سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی سمیت کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
-
تہران میں "قرآنی محفل" کا انعقاد
ایرانی دارالحکومت تہران میں قرآنِ مجید کی فیوض و برکات سمیٹنے اور پیغامِ ہدایت کے حصول کی خاطر عظیم الشان اور روحانی محفل انس با قرآن کریم کا انعقاد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔
-
ہمدان میں تلاوت قرآن پاک کے روح پرور مناظر
رمضان مبارک میں ایرانی مختلف شہروں میں تلاوت قرآن کریم کی محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔ ہمدان میں بھی شہری بڑی تعداد میں تلاوت قرآن کریم کی محفل میں شرکت کرتے ہیں۔
-
قرآن علاج بھی بتاتا ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے
رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ اگر قرآن کی تلاوت صحیح طریقے سے کی جائے اور سنی جائے تو تمام بیماریاں دور ہو جائيں گي۔ قرآن ہمیں علاج بھی بتاتا ہے، اگر ہم صحیح طریقے سے توجہ دیں تو وہ ہمیں علاج بھی بتاتا ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے اور ہمارے اندر جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔
-
ماہ رمضان بہار قرآن، نوجوان قاری کی خوبصورت تلاوت+ ویڈیو
ماہ رمضان المبارک کے دوران مختلف ایرانی چینلز پر تلاوت قرآن پاک کی محفل ہوگی۔
-
مسلم معاشروں میں قرآنی وحدت کے عملی نفاذ کے لئے کوشش کرنی چاہئے، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے کہا کہ آج کی دنیا کی ایک زندہ حقیقت ظلم کے خلاف مزاحمت ہے، جو در اصل قرآن کی زندگی بخش تعلیمات سے جنم لیتی ہے اور اس تحریک کو ہرگز ختم نہیں کیا جا سکتا۔"
-
قرآن مجید سے رابطہ نہیں تو ہم صرف نام کے مسلمان ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ نے کہا شوہر کو اپنی بیوی کا خیال رکھنا چاہیے، مرد آٹھ گھنٹے کام کرکے گھر پہنچتا ہے تو رعب جھاڑتا ہے کہ وہ بہت کام کرکے آیا ہے، مگر بیوی کا خیال نہیں کرتا جو گھر میں چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام
تعزیتی اجلاس سے خطاب میں مقریرین کا کہنا تھا کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور مظلوموں کے حامی تھے۔ مظلوم فلسطین کے حق میں آپ نے ہمیشہ موثر آواز بلند کی۔
-
اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران خطے میں ایک بڑی طاقت ہے، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنے والی قومیں کسی سے ڈرتی ہیں اور نہ ہی وہ کسی کے آگے جھکتی ہیں۔آپ دیکھتے ہیں کہ ایران پر عالمی سطح پر اقتصادی پابندیاں ہیں لیکن امریکہ خود مانتا ہے کہ پورے خطے میں ایران ایک بڑی طاقت ہے۔
-
حج بیت اللہ کے لئے عازم قاریان قرآن کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
حج ابراہیمی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حج پر جانے والے قاریان قرآن نے ملاقات کی۔
-
مزاحمتی محاذ؛ غزہ کے بحران سے باہر نکلنے کا واحد راستہ
اگر ہم مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورتحال کا ایک کمپیوٹیشنل طرز اور منطقی طریقے سے جائزہ لیں تو نظر آئے گا کہ غزہ کے موجودہ بحران سے باہر نکلنے کے لیے کم از کم دو راستے اور کئی مفروضے ممکن ہیں۔
-
ماہ مقدس میں قرآن مجید نازل کیا گیا، جو ہادی و رہبر ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہ ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی ضیافت کا مہینہ ہے۔ پورے مہینے کے روزہ فرض کئے گئے ہیں۔
-
رہبر معظم کی موجودگی میں روزانہ تلاوت قرآن کی محفل
سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں قرآن مجید سے انس کی محفل کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے بعض ممتاز قاریوں اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔
-
محفل انس با قرآن میں رہبر انقلاب کی تاکید؛
قرآن کی تلاوت مقدس فن، غزہ کی مدد دینی فریضہ اور صیہونی دشمن کی مدد یقینی طور پر حرام ہے
انہوں نے اس قرآنی محفل میں غزہ کے بچوں کے ذریعے تلاوت قرآن کی کلپس نشر کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم غزہ میں استقامت کی جس چوٹی کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ قرآن فہمی اور قرآن پر عمل کا نتیجہ ہے۔
-
مہر رمضان/6؛
قرآن مجید کی امید افزا آیت، جو توبہ کرنے والے گنہگاروں کو مایوسی سے نجات دلاتی ہے
سورہ زمر کی آیت قُلْ یا عِبادِیَ الَّذِینَ أَسْرَفُوا عَلی أَنْفُسِهِمْ لا تَقْنَطُوا منْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمیعاً سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام گناہگاروں کے لیے قرآن کریم کی سب سے زیادہ امید افزا آیتوں میں سے ایک ہے۔
-
مغرب میں خواتین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک طویل فہرست ہے، صدر رئیسی
ایرانی صدر نے خورشید میڈیا فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مغرب میں خواتین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک طویل فہرست ہے، جس میں فلسطینیوں کے ساتھ 70 سالوں سے جاری ظلم و ستم اور افغانستان میں 20 سال تک جو بربریت اور جرائم امریکیوں نے انجام دئے۔
-
پاکستانی شہر لاہور میں "وحدت امت کانفرنس'' کا انعقاد؛
عالم اسلام کو اپنے عزت وقار کیلئے قدم بڑھانا چاہئے/سامراجی سازشوں کا واحد حل اتحادِ امت ہے
کانفرنس سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کے پاس اپنی قوموں کے مفادات کے تحفظ کیلئے واحد راستہ اسلام کے محور پر اتحاد قائم کرنا اور دشمنوں اور مستکبرین کے سامراجی اہداف کا انکار ہے۔
-
سویڈش حکام کی گستاخوں کے خلاف کاروائی کئے بغیر قرآن پر حملے کی مذمت کافی نہیں، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سویڈن میں قرآن مجید کی ایک بار پھر توہین کے ردعمل میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر سے سویڈش حکام کی گستاخون کے خلاف کارروائی کئے بغیر قرآن پاک پر حملے کی مذمت کافی نہیں۔
-
صدر کے بعد نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ نے بھی قرآن مجید کی بے حرمتی کا مسئلہ اٹھایا
ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں اپنے سویڈش ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اس ملک سے قرآن کی توہین کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سفیروں کے تبادلے کے حوالے سے ہم سویڈن میں قرآن کریم کے حوالے سے اچھے اقدام کے منتظر ہیں۔
-
صدر رئیسی کی تہران آمد پر خوش خبری سنائی جائے گی
صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رئیسی کے دورہ نیویارک سے واپسی کے موقع پر ایرانی قوم کے لئے خوش خبری سنائی جائے گی جس سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگا۔
-
ویڈیو| "قرآن" کبھی نہیں جلتا، یہ ابدی ہے، ایرانی صدر
صدر رئیسی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن انبیاء کی وحدت بخش، الہام بخش، انسان ساز، تمدن ساز ، معاشرہ ساز اور معاشروں کے لئے ہمیشہ رہنما اصول ہیں اور آگ میں جلانے سے کبھی مٹ نہیں سکتی ہیں۔
-
تہران کے عاشقان حسینی کا خاندان عصمت و طہارت سے جوش عقیدت
تہران میں اربعین حسینی کی یادگار مشی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے حیاتنا الحسین، حب الحسین یجمعنا، القرآن یھدینا کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ لبیک یا حسین اور لبیک یا مہدی کا شعار بلند کرتے ہوئے عزاداری کی۔
-
ہالینڈ میں قرآن کو جلانے کے خلاف مسلمانوں کے مظاہرے
ہالینڈ کے مسلمانوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔
-
سویڈن میں پولیس کی حفاظت میں قرآن مجید کی پھر سے بے حرمتی، مسلم ممالک کو سوچنا ہوگا
ایک عراقی پناہ گزین نے سویڈن کی پولیس کی حفاظت میں اس ملک میں پھر سے قرآن مجید کی توہین کی ہے۔
-
قرآن کی شان گستاخی کرنے والوں کے خلاف انگریزی زبان میں ایرانی لڑکیوں کی رجز خوانی
قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایرانی لڑکیوں نے مجلس کے دوران انگریزی زبان میں رجز خوانی کی۔
-
قرآن کی توہین کرنے والوں کو یقینا سزا ملے گی، امام جمعہ تہران
تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے کہا کہ آج پیغمبر اکرم (ص) اور قرآن کے خلاف محاذ آرائی کے اس سلسلے کے پیچھے امریکی اور برطانوی استکبار ہے کہ جو اسلام دشمنی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ اور جو لوگ قرآن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں وہ یقینا خدا کے عذاب میں گرفتار ہوں گے۔
-
دوسرے مذاہب کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہے تو عالمی امن خطرے میں پڑسکتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مذاہب اور اقوام کے خلاف بے بنیاد تہمتوں کا سلسلہ جاری رہے تو عالمی سطح پر امن اور سیکورٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
-
قرآن مجید کی توہین کے خلاف ایرانی خواتین کا حرم شاہ عبدالعظیمؑ میں اجتماع
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے حرم میں چار ہزار سے زائد خواتین کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔
-
اللہ کے ارادے سے عاشورائی اور قرآنی پرچم سربلند ہوگا، ترجمان وزارت خارجہ ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ارادہ الہی یہ ہے کہ عاشورا اور قرآن کا پرچم اور مکتب سربلند ہوگا۔
-
قرآن مجید کی توہین کے خلاف تہرانی طلبا کا احتجاج
تہران کے طلباء نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین کے خلاف تہران یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس اجتماع میں موجود طلباء نے نعرے لگا کر اس توہین آمیز اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔