28 مئی، 2024، 9:00 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

تعزیتی اجلاس سے خطاب میں مقریرین کا کہنا تھا کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور مظلوموں کے حامی تھے۔ مظلوم فلسطین کے حق میں آپ نے ہمیشہ موثر آواز بلند کی۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر پاکستان میں ایران کے شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر ساتھیوں کی یاد میں مجلس تجلیل و ترحیم برائے بلندی درجات شھدائے خدمت منعقد کی گئی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت نے انقلاب اسلامی کو کمزور نہیں کیا، بلکہ اسے تقویت دی ہے۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

انہوں نے کہا سیاستدان کی نظر آئندہ الیکشن تک جبکہ رہبر کی نظر آئندہ نسلوں تک ہوتی ہے۔ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ سیاستدان نہیں، رہبر تھے۔ امریکہ جتنی کوشش کر لے انقلاب اسلامی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ امام خمینیؒ کے بعد خامنہ ای اور ابراہیم رئیسی انقلاب اسلامی کے مشن کو لے کر چلے۔ اب مزید سینکڑوں خمینی پیدا ہو چکے ہیں۔

کراچی میں مجلس ترحیم

 شہید آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی قدس سرہ و ان کے رفقاء کی یاد میں قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، انجمن تبلیغ عزا، انجمن تنظیم جعفرطیار، انجمن محبان عزا، انجمن محافظ عزا،دستہ العباسؑ، دستہ جعفرطیار، انجمن سجادیہ، انجمن تنظیم امامیہ قدیم، انجمن جعفرطیار، انجمن عزائے حسینؑ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی میں کیا گیا جس میں قرآن خوانی کے بعد تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری محمد عباس رضا نقوی نے حاصل کی۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے، خصوصی خطاب قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران کراچی حسن نوریان نے کیا جب کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسد عباس نقوی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری نے خصوصی شرکت کی۔

کوئٹہ میں شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

 انجمن حسینیہ پاراچنار، تحریک حسینی پاراچنار، مرکزی ادارہ تبلیغات کے اراکین، اساتذہ مدرسہ جعفریہ اور مجلس علماء اہلبیتؑ کے رہنماوں نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاراچنار کے علمائے کرام اور رہنماوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر تمام شہداء کی شہادت پر تعزیت و تسلیت عرض کی اور شہداء کیلئے دعا بھی کی۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

 اسلام آباد میں شہدائے خدمت کی یاد میں عظیم الشان اجتماع

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صدر اسلامی جمہوری ایران شہید سید ابراہیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، سفیر جمہوریہ عراق حامد عباس لفتہ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، قونصل جنرل آقائے مجید مشکی، علامہ سید حسنین گردیزی، ملک اقرار علوی اور اسداللہ چیمہ و دیگر نے خطاب کیا اور شہداء کی شان میں گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔

مجلسِ ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اپنے زمانے کے دشمن اور دوست کو پہچاننا اشد ضروری ہے، اگر کوئی اپنے زمانے کے دوست اور دشمن کو نہیں پہچانتا وہ زمانہ شناس نہیں ہے، وہ اپنے وقت کے رہبر سے شناسائی نہیں رکھتا اور اس صورتحال میں وقت کا حسین شہید ہو جاتا ہے اور یہ بے بصیرت شخص گھر میں بیٹھا رہے گا، یہود و نصارٰی ہمارے دشمن ہیں کس طرح سب ملکر غزہ کے مظلومین کا قتل عام کر رہے ہیں یہ سارے ظالم مسخ شدہ ہیں چاہیے وہ فرعون ہے نمرود، یزید، امریکہ اور اسرائیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار کہا گیا، لیکن اس کا اصل مکروہ چہرہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے دنیا کو دکھایا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان ہے اور اس فکر ونظر کو رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے آگے بڑھایا ہے۔ سید ابراہیم رئیسی کا دور ایران کا سنہری دور تھا وہ ایک دن بھی آرام نہیں کرتے تھے اور اپنی عوام کی خدمت کے لیے شب و روز مصروف عمل رہنے والی متحرک ترین شخصیت اس مقاومت اور مزاحمت کے عاشورائی مکتب نے کئی عظیم ہستیوں کی تربیت و پرورش کی، یہ حق وباطل کا ٹکراؤ جاری ہے، آج اس حق کے پرچم کو سید علی خامنہ ای نے اٹھایا ہے اور یہ تاقیامت سر بلند رہے گا، سویت یونین اور امریکہ کے عروج میں ہمارے رہبرِ کبیر اور رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای نے اسلام کی پہچان اور شناخت کروائی، اپنے رہبر کا معتمد اور مطیع ترین رہنما تھا، وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان لائق ترین انسان تھے، لیکن تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود اور شیطانی چالوں کے باوجود رہبر کی منشاء کے مطابق خارجہ پالیسی کو لے کر چلنے والا انقلابی وزیر خارجہ تھے۔ ان تمام عظیم الشان ہستیوں نے مظلومین جہان کی حمایت میں توانا آواز بلند کی اور مظلومین کی ڈھارس بندھی، امریکہ کی مڈل ایسٹ میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ڈوب گئی یہ سب بابصیرت رہبر معظم اور ان شخصیات کی بدولت ہوا ہے۔

جامعه النجف سکردو میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی اجلاس

حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں مدافع اسلام و قرآن آیت اللّٰہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی صدر جمہوری اسلامی ایران اور رفقاء کی شہادت کی مناسبت سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس کا آغاز مولانا قاری عرفان حیدر نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ طالب علم حسین بشیر نے سلام عقیدت پیش کیا۔

مولانا علی محمد کریمی صدرِ انجمنِ طلاب "خدام المہدی " جامعۃ النجف نے اظہار خیال کیا نیز پروگرام کی غرض وغایت سے سامعین کو آگاہ کیا۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

مولانا محمد سلیم اور مولانا محمد ذاکر نے شہداء کی روح کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام شیخ سجاد حسین مفتی نے شہداء کی بابرکت زندگی اور باسعادت موت پر ان کی روح کو سلام عقیدت پیش کیا۔

 جامعہ امام صادق (ع) میں شہید ابراہیم رئیسی و رفقاء کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر شہید ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کے ایصال ثواب کے لئے کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر واقعہ جامعہ امام صادق علیہ السلام میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کے ایصال ثواب کے لئے جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کی جانب سے مجلس قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتید اور طلاب کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی اور شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

جامعہ امام صادق علیہ السلام کے بزرگ استاد علامہ محمد ابراہیم حلیمی نے مجلس میں شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی عالم اسلام کو یکجا کرنے کی کوششوں کو سراہا اور فلسطین کے حوالے سے ان کی جدوجہد اور خدمات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید ابراہیم رئیسی کی سادہ زیستی کو مسلمان حکمرانوں کے لئے ایک عظیم نمونہ قرار دیا۔

کراچی میں تعزیتی اجتماع بیاد شہدائے خدمت، جہاد و استقامت

ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان و دیگر رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی اجتماع بیاد شہدائے خدمت، جہاد و استقامت کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع سے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کراچی سعید طالبی نیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ جعفر سبحانی، بزرگ عالم دین علامہ شیخ سلیم، علامہ نقی ہاشمی، علامہ حامد حسین مشہدی، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ سید صادق رضا تقوی، ہندو رہنما وجے مہاراج، مسیحی رہنما بشپ خادم بھٹو، ذاکر اہلبیتؑ جواد حیدر زیدی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی اور علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین سمیت دیگر علماء و ذاکرین اور شرکاء بھی شریک تھے۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

جامعہ امام علی رضا علیہ السلام مرغائی ضلع راجن پور میں اجلاس

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت عالم اسلام کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے، لیکن قرآن مجید کی آیات ہمیں ایسے مواقع پر صبر و تحمل سے کام لینے اور ثابت قدم رہنے کا حکم دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر و جامعہ امام علی رضا علیہ السلام مرغائی ضلع راجن پور کے مہتمم اعلیٰ علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں لوگوں کی بلاتفریق مسلک ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے شہداء کے لیے قرآن خوانی کی اور اس کے بعد مقررین نے شہداء کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے اپنے مرکزی خطاب میں کہا کہ ان شہداء کی جگہ پُر کرنے میں اگرچہ وقت لگے گا، لیکن انقلابِ اسلامی ایران توفیق ایزدی سے ایسے کٹھن مراحل سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا سید ابراہیم رئیسی اور حسین امیر عبداللہیان بین الاقوامی شخصیات تھیں، جن کی اسلام، قرآن اور انسانیت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آخر میں شہداء کی بلندی درجات، عالم اسلام کی سالمیت، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور وطنِ عزیز پاکستان اور برادر اسلامی ملک ایران کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے دعا کی گئی۔

ملتان میں ایرانی صدر اور اُن کی رفقاء کیلئے مجلس ترحیم کا انعقاد 

وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہارانوالہ میں شہدائے ایران باالخصوص ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان، گورنر مالک حمتی، آیت اللہ آل علی ہاشم اور دیگر شہدائے کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزاء سے امام جمعہ امام بارگاہ ابوالفضل العباس مولانا غلام جعفر انصاری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مجلس ترحیم کے اختتام پر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

لاہور، ڈاکٹر ابراہیم ریئسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ہوائی سانحہ کے دیگر شہداء کیلئے حوزہ علمیہ جامعۃ عروة الوثقیٰ لاہور میں تعزیتی مجلس منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، دانشور حضرات، مشائخ اور ایرانی قونصل خانہ پاکستان کے وفود نے شرکت کی۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آیت الله سید ابراہیم رئیسی نے اپنی صدارت کے مختصر عرصے میں نہ صرف ملت ایران کی خدمت کی بلکہ اپنے انقلابی جذبے سے اسلام ناب محمدی (ص) کے عالمی مشن کو بھی بھر پور طریقے سے آگے بڑھایا۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلس عزا

 ڈیرہ اسماعیل خان جامعہ مسجد صاحب الزمان کوٹلی امام حسینؑ میں سانحہ ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقاء کی شہادت پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر اور جامعہ کے زیراہتمام مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس ترحیم سے پہلے شہداء کیلئے قرآنی خوانی کی گئی، جس میں مدرسین جامعہ، طلاب کرام اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مجلس ترحیم سے دیگر مدرسین اور پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس حادثہ میں فقط ایران کا صدر شہید نہیں ہوا بلکہ دنیا اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی ہے، وہ علم و تحقیق کے حوالے سے ایک مدبر شخصیت کے مالک تھے، ابراہیم رئیسی ایک ایسا لیڈر تھا جس کی سوچ و فکر مسالک اور مکاتب سے بالا تر تھی۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

بولان، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے شہید ابراہیم رئیسی ورفقاء کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان میں ایران کے صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور انکے شہید رفقاء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ زوالفقار علی سعیدی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کے صدر سید أنور شاہ دوپاسی سمیت دیگر افراد نے شہداء کے بلند درجات کے لئے قرآن خوانی کی، جبکہ علامہ زوالفقار سعیدی نے اس موقع پر خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کی سیرت ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ ہم ان کی سیرت پر چل کر دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ شہید آیت اللہ رئیسی ایک عظیم انسان تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آیت اللہ رئیسی اور انکے رفقاء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہئے۔

ملتان، شہید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی یاد میں شمعیں روشن 

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے سوتری وٹ میں علم پاک پر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر ذاکر اہلبیت صابر حسین بلوچ نے ذکر مصائب بیان کیے۔

پاکستان بھر میں "شہید آیت اللہ رئیسی" اور رفقاء کی یاد میں مجالس کا اہتمام

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا علامہ مظہر حسین صادقی، سیکرٹری سیاسیات وسیم زیدی، سیکرٹری میڈیا عاطف سہرانی، فہیم جعفر، صوبائی صدر عزاداری ونگ سخاوت سیال، ضلعی صدر فخر نسیم، فخر بلوچ، ظہور اور منیر نے شرکت کی۔ صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے شہداء کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

News ID 1924364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha