مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مجاہدین بٹالین نے رفح کے مشرق میں صیہونی فوج کی امیتا بٹالین بیس کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ القدس فورسز نے اعلان کیا کہ قسام بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں انہوں نے جبالیہ کے شمال میں نورا الکعبی عمارت پر قابض فوج کو 60 ایم ایم مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ القدس فورسز نے جبالیہ میں ایک اسرائیلی کواڈ کاپٹر کو بھی مار گرایا۔
مجاہدین بٹالین نے بھی نیتسارم کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
شہدائے الاقصیٰ نے بھی اطلاع دی ہے کہ انہوں نے جبالیہ میں ایک گھر پر قابض اسرائیلی فوجیوں کو قلعہ شکن راکٹ سے نشانہ بنایا جس سے زبردست جانی نقصان پہنچا ہے۔
آپ کا تبصرہ