28 مئی، 2024، 12:55 PM

شہید صدر رئیسی کے اہل خانہ کی طرف سے رہبر معظم اور ایرانی عوام کی قدردانی

شہید صدر رئیسی کے اہل خانہ کی طرف سے رہبر معظم اور ایرانی عوام کی قدردانی

شہید صدر رئیسی کے گھر والوں نے "شہداء خدمت" کی باشکوہ تشییع جنازہ اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت پر رہبر معظم اور ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے گھر والوں نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایرانی بامعرفت عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شہید صدر رئیسی کے اہل خانہ کے بیان کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے

بسم الله الرحمن الرحیم

الحمدلله رب العالمین و صلی الله علی محمد خاتم النبیین و تمام عده المرسلین و اهل بیته الطاهرین

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی شہید پرور قوم! آپ کی محبت اور ہمدردی کا نہایت خضوع اور احترام کے ساتھ شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آج اللہ تعالی نے ایک بار پھر ذریت ابراہیم کو شہادت کا بلند مقام عطا کیا۔ ہمارے پاس صبر اور اللہ کی راہ میں استقامت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ عالمی سطح پر ہونے والی بے انصافی اور ظلم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے استقامت اور اتحاد کی بہت ضرورت ہے۔ اللہ تعالی قرآن میں ارشاد فرماتا ہے: قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

 ( مسلمانو !) کہو: ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر ایمان لائے جو ہماری طرف نازل کیا گیا ہے اور جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور ان کی اولاد کی طرف نازل کیا گیا اور جو موسیٰ و عیسیٰ کو دیا گیا اور جو انبیاء کو ان کے رب کی طرف سے دیا گیا (ان سب پر ایمان لائے) ہم ان میںسے کسی میں بھی تفریق نہیں کرتے اور ہم صرف اسی کے فرمانبردار ہیں۔
یہ سوگ اور ماتم داری جو ایران کی جغرافیائی سرحدوں سے نکل کر دوسرے ممالک تک پھیل گئی در حقیقت انقلاب اسلامی کے تکامل کا نمونہ ہے۔ ایرانی عوام کے دوش پر شہداء کے آثار کی حفاظت کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

دشمنوں کے ساتھ جنگ میں کامیابی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرامین پر عمل اور اتحاد و انسجام میں پنہاں ہے۔ اس حساس موقع پر شہداء کی پرخلوص دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔

اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حضرت امام زمان علیہ السلام کی مدد سے سیاسی، ثقافتی اور دفاعی العرض ہر شعبے میں کفر آلود تمدن کے ساتھ مقابلہ اور پیشقدمی ممکن ہے۔

ہم ایک مرتبہ پھر رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شفقت اور ایرانی عوام کی ہمدردی اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ ایران کو مزید سربلندی اور رہبر معظم کو طول عمر عطا فرمائے۔

News ID 1924356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha