20 مئی، 2024، 12:44 PM

لائیو اپڈیٹ:

ایران: صدر رئیسی شہادت پر مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

ایران: صدر رئیسی شہادت پر مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور بعض اعلیٰ حکام کی شہادت پر ممالک کے سربراہان کی جانب سے تعزیتی پیغام کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اتوار کی شام ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوگئے۔ 

رئیسی "قیز قلعہ سی" سرحدی ڈیم کا افتتاح کرنے کے لئے مشرقی آذربائیجان گئے تھے، واپسی پر صوبہ مشرقی آذربائیجان کے علاقے ورزغان ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ہاشم، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور اس ہیلی کاپٹر میں صدر کے ساتھ موجود کئی دیگر افراد اس حادثے میں شہید ہوئے۔

مصر کے صدر کا تعزیتی پیغام

مصر کے ایوان صدر نے ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے صدر اور اور ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے: "مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اس ملک کی قوم سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

عراق کی سید الشہداء بریگیڈ کا آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار 

عراق کی سید الشہداء بٹالین کے سکریٹری جنرل ابو علاء الولی نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ عظیم سانحہ  رہبر معظم امام  خامنہ ای، انقلاب اسلامی ایران اور محور مقاومت کے رکن ممالک اور ایرانی عوام کے لئے مصیبت کی گھڑی ہے۔ 

حزب اللہ کا تعزیتی بیان

لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے ایران کے صدر اور ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا: ہم امام زمان، رہبر معظم انقلاب، ملت ایران اور تمام مسلمانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ 
 بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شہید سید ابراہیم رئیسی کو عرصہ دراز سے جانتے ہیں۔ وہ ملت اسلامیہ کے اہم مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے ایک مضبوط حامی اور محافظ اور اپنی تمام ذمہ داریوں میں مزاحمتی تحریکوں کے زبردست مددگار تھے۔

لبنان کی حزب اللہ نے تاکید کی کہ شہید ابراہیم رئیسی ملت ایران کے مخلص اور دیانتدار خادم اور رہبر معظم کے وفادار دوست اور تمام مظلوموں کی امید تھے۔ ہمارے عزیز بھائی شہید حسین امیر عبداللہیان بھی وزارت خارجہ کے عہدے پر تمام سیاسی و سفارتی حلقوں میں  مزاحمتی تحریکوں کے ایک فعال حامی اور محبت کرنے والے عہدیدار کے طور پر نظر آئے۔

اس بیان میں کہا گیا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے ان عظیم شہداء کے لئے رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ملت ایران ثابت قدمی کے ساتھ امام خمینی رح اور شہداء کے راستے پر چلتی رہے گی۔

ہم ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر خارجہ نیوزی لینڈ 

نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئھ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم صدر، وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ شہادت پانے والے وفد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

 صدر رئیسی اور ساتھیوں کی موت پر گہرے صدمے میں ہیں۔ سربراہ عراقی کردستان

عراقی کردستان کے سربراہ کا صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام

عراقی کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی نے صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ان کی شہادت پر ہم سخت غمگین ہیں۔

جوزف بریل: میں آیت اللہ رئیسی کی وفات پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

پورپ یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بوریل" نے ایک پیغام میں ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

حشد شعبی کا تعزیتی پیغام

عراق کی حشد شعبی نے صدر سید رئیسی، قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی مشترکہ تصویر شائع کرکے ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یمن کی سپریم کونسل کے چیئرمین: شہید سید ابراہیم رئیسی ایک عظیم اور بہادر مسلم رہنما اور امت اسلامیہ کے مسائل میں وفاداری کی واضح مثال تھے۔

یورپی یونین کے سربراہ کا صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

یورپی یونین کے سربراہ نے کہا کہ یورپی یونین صدر رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیت اور تسلیت کا اظہار کرتی ہے۔

مصر کا صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

مصر کے صدر کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر رئیسی اور ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے مصیبت کی اس گھڑی میں رہبر معظم انقلاب اور ایرانی قوم سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

امیر قطر کا بیان

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا: صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین کی وفات پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ 

الحوثی: ہم ایران کے عوام اور ملک کی قیادت کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن "محمد علی الحوثی" نے کہا: ہم ایران کے عوام اور اس ملک کی قیادت کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور لواحقین کے لئے اللہ تعالیٰ سے صبر کی دعا کرتے ہیں۔

ہندوستانی وزیر خارجہ: مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے / میں اس افسوسناک واقعے میں ایرانی عوام کے ساتھ ہوں

بھارت کے وزیر خارجہ سبراما نیم جے شنکر نے ایکس اکاونٹ پر فارسی میں ایران کے صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اس پیغام کے میں کہا گیا ہے کہ مجھے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں موت کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا۔ ہم اس افسوسناک واقعے میں ایرانی عوام کے  غم میں شریک ہیں۔

بیلاروس کی وزارت خارجہ: بیلاروس نے اپنے حقیقی دوستوں کو کھو دیا۔

بیلاروس کی وزارت خارجہ نے ایران کے صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ سانحہ صرف ایرانی قوم کے لئے صدمہ نہیں بلکہ بیلاروس بھی اپنے ایک اہم دوست سے محروم ہوگیا ہے۔

پاکستان میں عام سوگ کا اعلان

 ایران کے صدر کی شہادت کی مناسبت سے پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف

 وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پیغام میں لکھا: ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل میں نے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی ایک تاریخی دورے پر میزبانی کی۔ وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے۔ صدر اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ملک کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر، پاکستان عوامی سوگ کے دن کا اعلان کرتا ہے اور ملک کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

نکولس مدورو: میں حیران رہ گیا / صدر رئیسی ایک عظیم رہنما تھے

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایک پیغام میں کہا: مجھے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کی خبر سے صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ایک غیر معمولی عالمی رہنما، ایک عظیم انسان، اپنے لوگوں کی خودمختاری کے محافظ اور ہمارے ملک کے ایک غیر مشروط دوست تھے۔ 

وینزویلا کے صدر نے اپنے تعزیتی پیغام کے آخر میں ایران کو "غیرت، اخلاق اور مزاحمت کی زندہ مثال" قرار دیا۔

ڈاکٹر رئیسی کی موت سے مجھے بہت دکھ ہوا/ہندوستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم مودی

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے اپنے ایکس اوکانٹ پر ایک پیغام میں ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا: "دکھ کی گھڑی میں ہندوستان ایران کے ساتھ ہے۔" مجھے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی المناک موت پر بہت دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ ہندوستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کو ساتھ دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

عراقی وزیر اعظم: ہم اس دردناک سانحے پر دوست اور برادر ملک ایران سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

عراق کے وزیر اعظم "محمد شیاع السودانی نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ، ہمیں ایران کے صدر اور ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادت کی خبر ملی۔ ہم اس سانحے پر رہبر معظم، ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریکیں: ہمیں یقین ہے کہ ایران کی عظیم قوم اور اس ملک کی قیادت اس المناک سانحے سے عبور کر سکتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے عوام اور اس کی مزاحمت فلسطینی قوم کے لیے لڑنے والے ان شہداء کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ایرانی عوام ہمیں اپنے غم میں شریک سمجھیں، مزاحمتی تحریک اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑی ہے۔ حماس

المیادین ٹی وی چینل نے حماس کا تعزیتی پیغام شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ: ہم سپریم لیڈر، ایرانی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ایرانی عوام ہمیں اپنے غم میں شریک سمجھیں۔ تحریک حماس اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس واقعے کے شہداء ان اہم ترین ایرانی حکام میں سے تھے جنہوں نے فلسطین کاز اور ہماری قوم کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔ ۔

یمنی حکومت: ہم ایران کی قیادت، حکومت، عوام اور دنیا کے تمام مظلوموں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

یمن کی قومی نجات حکومت کے ترجمان نے ایرانی صدر کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی قیادت، حکومت، عوام اور دنیا کے تمام مظلوموں سے غم کی اس گھڑی میں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

چینی صدر: چینی عوام ایک اچھے  دوست سے محروم ہوگئے

چینی صدر شی جن پنگ نے اس ملک کی حکومت اور عوام کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ شی جن پنگ نے ایران کے صدر رئیسی کے انتقال پر نائب صدر محمد مخبر سے چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شی جن پنگ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کی الم ناک موت ایرانی عوام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے اور چینی عوام بھی ایک اچھے دوست سے محروم ہو گئے۔

روسی عوام کا صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر خراج تحسین

روسی عوام نے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر پرچم کی سرنگونی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر رئیسی کی شہادت کے موقع پر عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کا اظہار تعزیت

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی قوم اور قیادت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایران اس عظیم آزمائش اور مصیبت کے مرحلے سے عبور کرے گا۔

اردگان: اس افسوسناک صورتحال میں ہم ایران کے ساتھ ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی اس مشکل اور افسوسناک صورتحال میں اپنے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

پوتن کا آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آیت اللہ رئیسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا: ایران کے مرحوم صدر نے تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ناقابل بیان کردار ادا کیا۔

اردن کے بادشاہ: ہم ایران کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں۔

اردن کے بادشاہ نے آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر کہا: ہم ایران پر ان مشکل حالات میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کا آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ نے اس واقعے کے بعد ایرانی حکام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر لبنان میں تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان

آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر لبنانی حکومت نے تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

عمار حکیم کا رہبر معظم اور ایرانی عوام کے نام تعزیتی پیغام

عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ممتاز اسلامی سیاسی شخصیت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر پر سن کر دلی افسوس ہوا۔

ہم ایران اور خطے کی انقلابی، سیاسی اور ثقافتی زندگی میں شہید فقید کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب  حضرت امام خامنہ ای کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور شہید کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید اور ساتھیوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام محمد ابراہیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے، امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے۔

اپوزیشن لیڈر  نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر رئیسی کی شہادت پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام

ایرانی صدر شہید آیت اللہ رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کی حادثے میں شہادت پر آیت اللہ سیستانی نے اپنے پیغام میں تعزیت پیش کیا ہے۔

ویانا: بین الاقوامی جوہری سلامتی کانفرنس میں صدر رئیسی اور ساتھیوں شہادت پر ایک منٹ کی خاموشی

 ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر بین الاقوامی جوہری سلامتی کانفرنس کے شرکاء نے اجلاس کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

شام میں تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق شام میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی فضائی حادثے میں شہادت پر تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور لبنان نے بھی صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر عمومی سوگ کا اعلان کیا۔

آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کا تعزیتی پیغام

فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے ایران کے صدر  ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کا آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پر ایران کے عوام اور رہبر معظم سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

محمود عباس نے کہا: میں برادر ملک ایران کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ ایران کے مرحوم صدر کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اردن کے وزیر خارجہ کا صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں پر خدا کی رحمت ہو۔ ہم اس مشکل سانحے میں ایرانی قیادت، قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

صدر رئیسی کی شہادت پر طالبان حکومت کے سربراہ کا پیغام

روئٹرز کے مطابق طالبان کی نگراں حکومت کے نائب وزیر اعظم نے کہا: ایرانی صدر کے انتقال کی خبر سن کر افغانستان اور اس ملک کے تمام شہریوں کو شدید دکھ ہوا ہے۔

سری لنکن صدر: ہم انتہائی صدمے میں ہیں / ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دکھ میں شریک ہیں

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر اور ان کے وفد کی شہادت پر اپنے ایک پیغام میں کہا: سری لنکا ایران کے صدر اور دیگر ساتھیوں کی دل دہلا دینے والی موت پر غم زدہ ہے۔ میں سوگوار خاندانوں، حکومت اور ایران کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ہم آیت اللہ رئیسی اور ساتھیوں  کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔"

ملائیشین وزیراعظم: ایران کے مرحوم صدر عزم کا نمونہ تھے

 ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے فیس بک پر ایک پیغام میں لکھا: گزشتہ نومبر میں مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر صدر رئیسی سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ اپنے ملک کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور وقار کے لئے عزم و عمل کا نمونہ تھے۔ ایک ایسا ملک جو دینی وقار اور اسلامی اصولوں سے جڑی ایک بھرپور تہذیب کا مظہر ہے۔

ان کی قربانیاں انصاف، امن اور امت کی سربلندی کے لیے واقعی متاثر کن تھیں۔ ہم ملائشیا اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم تھے اور ہم اپنے عوام اور عالم اسلام کی ترقی کے لیے تعاون کر رہے تھے۔ ہمارا عزم اور تعاون اب بھی جاری ہے اور یہ خواب پورا ہو جائے گا۔

سعودی عرب کے بادشاہ کا آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جنوبی کوریا: صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر ایران کے عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: "جنوبی کوریا کی حکومت ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان ساتھیوں کی شہادت پر سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ 

کینیا کا ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار

"موسالیہ مودوادی"، کینیا کے وزیر خارجہ نے کہا: ہماری گہری ہمدردیاں اور دعائیں اس مشکل وقت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور شہریوں کے ساتھ ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کا آیت اللہ رئیسی اور امیر عبداللہیان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

سوئس وزیر خارجہ اگنیزیو کیسس نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر رئیسی اور میرے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کی موت پر ان کے اہل خانہ اور  ایرانی شہریوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مالڈووا: ہم صدر رئیسی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں

مالڈووا کی وزارت خارجہ کے ایکس اکاونٹ پر ایک پیغام شائع کیا گیا: مالدووا اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور دیگر حکام کے انتقال پر اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

نیٹو کا صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

ننیٹو کے ترجمان فرح دخل اللہ نے ایکس اکاونٹ پر فارسی زبان میں ایک پیغام شائع کیا: ہم صدر رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے انتقال پر ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کا آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر سپریم لیڈر اور ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا  گیا: ایک ایسی قوم کے صدر کہ جس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے مضبوط تعلقات ہیں اور جنہیں 2023 میں جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس میں خوش آمدید کہنے کا ہمیں اعزاز حاصل ہے۔" ایسے ملک کے صدر کی خبر شہادت ہمارے لئے باعث رنج و الم ہے۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام سے "گہری ہمدردی" کا اظہار کیا۔

ہندوستان میں ایک روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا/ ہندوستانی جھنڈا سرنگوں رہے گا

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی،اور حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ  کل بروز منگل کو ہندوستان میں ایک روزہ عمومی سوگ ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل کو ملک بھر میں ہندوستانی پرچم سرنگوں رہے گا اور ہندوستان بھر میں تمام تفریحی پروگرام منسوخ کردیئے جائیں گے۔

ممتاز روسی فلسفی: نئے شہداء راہی جنت ہوئے/ ایران کے عوام سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں

ایک ممتاز روسی فلسفی اور نظریہ پرداز الیگزینڈر ڈوگین نے ایکس پر لکھا: میں ایران کے عوام سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ نئے شہداء آسمانی ہوگئے جب کہ زمین پر نئے ہیروز کے لئے فضا کھل گئی۔

فرانس کا اظہار تعزیت

فرانس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے صدر رئیسی اور ساتھیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ 

عمران خان: رئیسی فلسطین کی حمایت میں پیش پیش تھے

سابق وزیر اعظم پاکستان نے کہا: میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں آیت اللہ رئیسی اور ایران کے وزیر خارجہ کی شہادت پر ایران کی قوم اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے فیصلہ کن طور پر فلسطین کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا۔

مقتدی صدر کا تعزیتی پیغام

عراق کی صدر تحریک کے رہنما مقتدی صدر نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی عوام کے غم میں شریک ہیں۔سلواکیہ

سلواکیہ کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق سلواکیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے حوالے سے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا: صدر ابراہیم رئیسی اور حسین امیر عبداللہیان کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کو ملک کی خدمت اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

اقوام متحدہ، شہید صدر رئیسی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

اقوام متحدہ میں شہید صدر رئیسی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ایرانی شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی یاد میں اقوام متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یاد رہے کہ کل سہ پہر صدر رئیسی اور ان کی ٹیم صوبہ مشرقی آذربائجان میں ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران فضائی حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

صدر رئیسی اور ان دیگر شہداء کی لاشیں تبریز کے مرکز شہداء میں رکھی گئی ہیں۔

News ID 1924074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha