29 مئی، 2024، 12:10 AM

اسرائیلی بمباری کی وجہ سے رفح ہسپتال بند

اسرائیلی بمباری کی وجہ سے رفح ہسپتال بند

کویتی ہسپتال، رفح کے باقی دو ہسپتالوں میں سے ایک ہے جسے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، اس ہسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی گولہ باری سے ہسپتال کے دو اہلکاروں کی شہادت کے بعد طبی عملہ اپنی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

مہر نیوز نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رفح کے سیف زون میں قائم پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پر بمباری کی، جس میں 45 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

اس حملے سے بین الاقوامی سطح پر ہل چل مچ گئی اور صیہونی رجیم سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تل السلطان کیمپ پر حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فورسز نے جبالیہ، نصیرات اور غزہ سٹی سمیت دیگر علاقوں میں فلسطینی پناہ گزین کپموں پر بمباری کی جس میں فلسطینی حکام کے مطابق مزید 160 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیل کے اعلیٰ فوجی پراسیکیوٹر نے رفح حملے کو ’انتہائی سنگین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے حماس کی فورسز کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی جنگی جارحیت میں کم از کم 36,050 فلسطینی شہید اور 81,026 زخمی ہو چکے ہیں۔ جب کہ حماس کے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہوچکی ہے اور درجنوں صہیونی ابھی تک مزاحمت کی قید میں ہیں جنہیں صیہونی فوج اپنی تمام تر بربریت کے باوجود نہیں چھڑا سکی ہے۔

News ID 1924368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha