مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج غزہ کے مختلف علاقوں پر جارحیت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی توپخانوں نے غزہ کے جنوبی شہر رفح کے وسطی اور مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع نے رفح کے مغربی حصے میں شدید دھماکوں اور رہائشی عمارتوں کے گرنے کی خبریں بھی دی ہیں۔
دوسری جانب فضائیہ نے شمالی غزہ کے بیت حانون شہر کے مشرقی حصے پر شدید بمباری کی۔ ایک اور حملے میں صیہونی جنگی طیاروں نے القرارہ کے علاقے میں ایک مکان کو بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور سات افراد زخمی ہوئے۔
درایں اثناء اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 18 سے 25 مارچ کے درمیان 830 فلسطینی غزہ میں شہید ہوئے جن میں 174 خواتین اور 322 بچے شامل ہیں جبکہ 1787 افراد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کی فلسطین میں خواتین کی خصوصی نمائندہ ماریس گیمون نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران اس جنگ کے غزہ کی خواتین اور لڑکیوں پر ہونے والے سنگین اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8 دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں خواتین اور بچوں کا تناسب تقریبا 60 فیصد تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہر روز 21 خواتین اور 40 سے زائد بچے شہید ہوئے۔
آپ کا تبصرہ