28 مئی، 2024، 10:49 AM

باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

محمد باقر قالیباف دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کی حلف برداری کے بعد قائد ایوان کا انتخابی عمل پورا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف دوبارہ قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔

منگل کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اراکین نے محمد باقر قالیباف کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر اسپیکر منتخب کیا۔

قائد ایوان کے عہدے کے لئے تین اراکین نے کاغذات جمع کرائے تھے جن میں محمد باقر قالیباف، مجتبی ذوالنوری اور منوچھر متقی شامل تھے۔

باقر قالیباف نے 287 میں سے 198 ووٹ حاصل کئے جبکہ مجتبی ذوالنوری نے 60 اور متقی نے 5 ووٹ حاصل کئے۔

News ID 1924355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha