25 مئی، 2022، 10:40 AM

محمد باقر قالیباف اکثریتی ووٹوں کے ساتھ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

محمد باقر قالیباف اکثریتی ووٹوں کے ساتھ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف پارلیمنٹ کی اعلی انتظامی کمیٹی کے انتخابات میں اکثریتی ووٹوں کے ساتھ ایک بار پھر پارلیمنٹ کے اسپیکر منتچب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا عام اجلاس منعقد ہوا ، اس اجلاس میں پارلیمنٹ کی اعلی انتظامی کمیٹی کے انتخابات  ہوئے ۔ مہر کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے تیسرے عام اجلاس میں پارلیمنٹ کی اعلی انتظامی کمیٹی  کے ارکان کا انتخاب کیا گيا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے موجودہ اسپیکر محمد باقر قالیباف ایک بار پھر 281 ووٹوں میں سے 194 ووٹ لے کر پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے پر برقرار رہے۔ اطلاعات کے مطابق مرتضیٰ تہرانی نے 53 ووٹ، الیاس نادران نے 21 اور فریدون عباسی نے 3 ووٹ حاصل کیے، جب کہ 10 ووٹ  باطل تھے۔

News ID 1910971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha