21 جولائی، 2023، 1:23 PM

الازہر کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

الازہر کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

مصر کی جامعہ الازہر نے تمام اسلامی اور عرب ممالک اور بیدار ضمیر کے حامل انسانوں سے سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازہر نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سویڈش اشیا کے بائیکاٹ کی کال قرآن کریم کی حمایت میں دی گئی ہے جو کہ خدا کی مقدس کتاب کی بار بار ناقابل قبول خلاف ورزیوں اور دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کی نام نہاد آزادی بیان کے جھنڈے تلے مسلسل توہین کا ردعمل ہے۔

جامعہ الازہر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ سویڈن کے حکام مصحف شریف کو نذر آتش کرنے کے لیے اپنی گندی سیاست کو دہشت گردی کی حمایت اور مسلمانوں سے دشمنی کو ہوا دینے کی سمت دکھا رہے ہیں۔ لہذا ہم تمام عرب اور اسلامی اقوام سے کہتے ہیں کہ وہ سویڈش اشیاء پر پابندی لگاتے ہوئے خدا اور اس کے قرآن کی مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

مزید کہا گیا ہے کہ مجرم گستاخوں  کو مصحف شریف کو آگ لگانے کی اجازت دینا اسلام، مذاہب اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ 

مذہبی مقدسات کی توہین ایسے معاشروں کے مکینوں کے ماتھے پر بدنما داغ ہے جو نسل پرستی اور شر انگیزی کی حمایت کر کے یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ حقیقت میں اظہار رائے کی آزادی، ادیان اور مقدسات کے احترام سے کوسوں دور ہیں۔ 

الازہر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سویڈن کے طرز عمل کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے میں عربوں کی بے بسی ان جرائم کی حمایت اور خدا کی کتاب اور دین سے دشمنی میں مجرموں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ 

الازہر نے اسلامی اور عرب ممالک کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کے خلاف جو کسی بھی طرح سے ناقابل قبول اور اسلامی مقدسات کے خلاف جرائم اور انتہا پسندی کا باعث بنتے ہیں، سنجیدہ اور متحدہ موقف اختیار کریں۔

News ID 1917944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha