22 جولائی، 2023، 8:32 PM

قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ ہوجائے گی، جنرل سلامی

قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ ہوجائے گی، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے سویڈن میں قرآن مجید کی شان میں گستاخی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کو دنیا میں امن کی جگہ نہیں ملے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ قرآن مجید سمیت مسلمانوں اور توحید پرستوں کی مذہبی مقدسات کی مسلسل توہین سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اقدامات اسلام مخالف قوتوں کی شیطانی سیاست کا حصہ ہیں۔ اسلام دشمن قوتیں اپنے مکروہ عزائم کو پورا کرنے کے لیے آزادی بیان جیسے پرفریب نعروں کا سہارا لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان توہین آمیز واقعات کے نتیجے میں امت مسلمہ کے درمیان مزید اتحاد پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے جوانوں اور نئی نسل میں بیداری اور اسلام اور قرآن مجید کی اعلی تعلیمات سے آگاہی میں مزید اضافہ ہوگا۔ توہین آمیز حرکات کے بعد ان میں ملوث قوتوں اور شرپسند عناصر کے خلاف مسلمانوں کے درمیان مزید نفرت بڑھ جائے گی۔ 

میجر جنرل سلامی نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک اور مسلم اقوام کی جانب سے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن مجید کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر کوئی ہمارے دین اور قرآن مجید کے ساتھ بازی کرے تو اس کے لئے عرصہ حیات تنگ کردیں گے۔

News ID 1917970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha