30 جولائی، 2023، 5:11 PM

قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر صرف مذمت اور لفظی قرارداد کافی نہیں، پاکستانی سینیٹر

قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر صرف مذمت اور لفظی قرارداد کافی نہیں، پاکستانی سینیٹر

جماعتِ اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر صرف مذمت اور لفظی قرار داد سے کچھ نہیں ہو گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشتاق احمد نے سینیٹ اجلاس میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف مذمت اور لفظی قرارداد سے کچھ نہیں ہوگا، ڈنمارک اور سوئیڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈنمارک اور سوئیڈن کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے اور اگر ان ممالک میں ہمارے سفیر ہیں تو ان کو بھی واپس بلایا جائے۔

News ID 1918137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha