مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے میں 90 سے زائد زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 38 میتیں شناخت کے بعد ورثاء اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ 8 لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث اسپتال میں رکھی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے میں جاں بحق افراد میں 5 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نذیر خان کا کہنا ہے کہ تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا تھا۔
ترجمان جمعیت علماء اسلام خیبر پختوا عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ورکرز کنونشن میں 4 بجے کے قریب دھماکا ہوا تھا
آپ کا تبصرہ