30 جولائی، 2023، 4:45 PM

پاکستان، جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 35 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پاکستان، جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 35 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر باجوڑ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں، اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جبکہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی اداروں نے اپنے حصار میں لے لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک نہیں بتایا جا سکا۔

News ID 1918135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha