30 جولائی، 2023، 12:57 PM

محرم الحرام کے پہلے عشرے میں 16 ملین زائرین کربلا پہنچے، عراقی میڈیا

محرم الحرام کے پہلے عشرے میں 16 ملین زائرین کربلا پہنچے، عراقی میڈیا

عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا کہ ماہ محرم کے پہلے عشرے میں تقریباً 16 ملین زائرین کربلا میں داخل ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین "باقر السعدی" نے اعلان کیا ہے کہ ماہ محرم کے پہلے عشرے میں تقریباً 16 ملین زائرین کربلا میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیارت عاشورہ کے حوالے سے کربلا میں زائرین کو اعلیٰ سطح کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

السعدی نے مزید کہا کہ ہماری ابتدائی جائزہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً 1کڑور 60 لاکھ عازمین اس صوبے میں داخل ہوئے اور ان کی خاطر مدارات اور خدمات فراہمی کے لئے ہماری انتظامی صلاحیت مناسب اور قابل قدر ہے۔

قبل ازیں عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے جو عاشورا کی اعلیٰ سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ ہیں، اعلان کیا کہ عزاداری کے اس پروگرام کے لیے خصوصی سیکورٹی پلان کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

بغداد آپریشنز کمانڈ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے یوم عاشور کے موقع پر مقررہ راستوں پر موبائل ٹیموں کی موجودگی اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

News ID 1918128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha