مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ذاتی ٹویٹر پیج پر لکھا کہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے غاصب صیہونی وزیر اعظم کے دل میں بیٹری ڈال دی ہے لیکن یہ بات واضح ہے کہ صیہونی حکومت کے دل کا بحران اس کے وزیر اعظم کے دل میں موجود بحران سے زیادہ گہرا ہے۔
واضح رہے کہ ہزاروں صیہونیوں نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے عدالتی نظام پر نظر ثانی بل کے خلاف یروشلم اور تل ابیب میں احتجاج کیا۔
نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کے منتظمین نے کل شام کو تقریباً ساڑھے 5 لاکھ مظاہرین کی ابتدائی تعداد کا اعلان کیا۔ اس ہفتے کے مظاہرے کو نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کا 29 واں ہفتہ سمجھا جاتا ہے۔
تل ابیب میں ہفتے کی شام ہونے والے مظاہروں سے پہلے گذشتہ شام سے ہی دسیوں ہزار مظاہرین نے یروشلم کی طرف مارچ کیا ہے۔
28 ہفتوں سے زائد عرصے سے، مقبوضہ علاقے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے عدالتی اصلاحات کے متنازع بل کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کی لہر دیکھ رہے ہیں جب کہ نیتن یاہو کابینہ، بل کو کنیسٹ میں پیش کرنے اور اس کی منظوری دینے کے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کو بالکل بھی تیار نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ