مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اصفہان کے علاقے انارک میں منعقدہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کی گیارہویں فضائی مشق کے موقع پر محرم الحرام کی مناسبت سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ان دنوں انارک کے علاقے میں حاضر ہونے کے قابل ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کی طاقتور مشقوں کا مشاہدہ کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے، مشق میں اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لیے گئے اور اس میں ہر قسم کے ڈرون آپریشنز، لڑاکا طیارے، نیز ٹرانسپورٹ، سپورٹ، ایندھن بھرنے اور ایئر ایمبولینس طیارے تفویض کردہ مشن کو بخوبی انجام دینے کے قابل تھے، اور ان طیاروں نے ہر قسم کے حربے استعمال کیے۔
ایران کی مسلح افواج کے چیف نے فضائیہ کی فدایان حریم ولایت مشق کے مراحل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دن اور رات ہماری فضائیہ کے ساتھیوں نے مشقیں کیں اس کے علاوہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز، اور شمال مغربی اور مشرقی علاقوں میں بھی یہ مشقیں کامیاب ہوئیں اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی یہ مشقیں ہوئیں جس کی موصولہ رپورٹ میں امید افزا صورت حال بتائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم خدا کے شکر گزار ہیں کہ ہماری فضائیہ نے اپنی مقامی صلاحیتوں، معیاری تربیت اور بہترین مہارتوں کے ساتھ ساتھ اپنے جوش و جذبے اور جہادی نقل و حرکت کے ساتھ ملک کے شمال سے لے کر آبنائے ہرمز تک اور تین بڑے جزیروں تنب بزرگ، تنب کوچک ابو موسی کی سطح تک کے لیے انتہائی موزوں اور قابل قبول سیکورٹی کو یقینی بنایا ہے۔
میجر جنرل باقری نے اس مشق کے منتظمین کے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں فضائیہ کے طاقتور کمانڈر اور تمام صفوں میں میرے ہر ایک ساتھی کی کوششوں کا قدرداں ہوں جنہوں نے اس طرح کے قیمتی آپریشنز کو بڑی احتیاط کے ساتھ انجام دیا۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے فضائیہ کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: فضائیہ اپنے اہم اور سٹریٹجک آلات کو دوبارہ تربیت دینے، بہتر اور جدید بنانے کے معاملے میں خود کفیل ہو گئی ہے۔
دفاعی صنعت کے اداروں کے ساتھ تعامل میں نوجوانوں اور سائنسدانوں کے عزم اور مہارت پر بھروسہ کرتے ہوئے اس کا موازنہ گزشتہ سالوں کی فضائیہ اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے نہیں کیا جا سکتا۔
میجر جنرل باقری نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کی طاقت، تیاری اور تندہی میں مسلسل بہتری آئے گی اور آنے والے دن مزید پر امید ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ