2 اگست، 2023، 10:41 AM

جزائر کی حفاظت کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب کی مشقیں

جزائر کی حفاظت کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب کی مشقیں

سپاہ پاسدارا انقلاب کی بحریہ نے بدھ کے روز خلیج فارس میں واقع ایرانی جزائر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دفاعی مشقیں شروع کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے اور بحری شعبے کے سربراہ ریر ایڈمرل علی رضا تنگسیری اور بعض دیگر اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں خلیج فارس کے جزیرہ ابوموسی میں دفاعی مشقوں کا آغاز ہوا۔

بریگیڈئیر جنرل شہید اسحاق داریا کے نام سے منسوب ان مشقوں کا مقصد دفاعی طاقت کا مظاہرہ اور خلیج فارس میں واقع ایرانی جزائر کی حفاظت کے لئے دشمن کو اپنی آمادگی کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

مشقوں کے دوران صوبہ ہرمزگان کی امام حسین بٹالین اور میرین موبلائزیشن فورسز کی جانب سے بحری میزائل، فضائی سے سمندر میں مارکرنے والے میزائل اور الیکٹرانک وارفیئر کا تجربہ کیا جائے گا۔

News ID 1918183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha