3 دسمبر، 2025، 8:16 PM

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کل سے خلیج فارس میں جنگی مشقیں کرے گی

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کل سے خلیج فارس میں جنگی مشقیں کرے گی

سپاہ پاسداران انقلاب کل سے خلیج فارس میں وسیع پیمانے پر بحری مشقیں شروع کرے گی جس میں دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس میں دو روزہ وسیع عسکری مشقوں کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ 

سپاہ پاسداران کے سابق کمانڈر محمد نظری کے نام پر پونے والی مشقوں کا دائرہ کار خلیج فارس، جزیرہ ابوموسی، جزیرہ تنب بزرگ، جزیرہ تنب کوچک، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان تک پھیلا ہوگا، جہاں سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری فورسز مختلف آپریشنل صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کریں گی۔

کمانڈر محمد نظری کا تعلق ۱۹۵۴ میں تہران سے تھا اور سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سینئر افسر اور اس کی اسپیشل فورسز کے بانی ارکان میں شمار ہوتے تھے۔ سمندری خصوصی کارروائیوں میں مہارت رکھنے کی وجہ سے ان کو ایران کی عسکری تاریخ میں ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک ایران کی ایلیٹ بحری کمانڈو یونٹس کی تربیت اور تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا۔

انہیں 12 جنوری 2016 کی اُس کارروائی میں کردار کے سبب بھی خاص شہرت ملی جس کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے 10 اہلکار ایرانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد حراست میں لیے گئے تھے۔ ایران کے اندر اس کارروائی کو دفاعی خودمختاری کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

کمانڈر ناظری 10 مئی 2016 کو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ان کی وفات میں ایران–عراق جنگ کے دوران لگنے والی کیمیائی اثرات بھی شامل تھے۔

News ID 1936883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha