مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ غیور اور شجاع فلسطینیوں کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لئے نارملائزیشن کی مہم چلانے والے دیکھ لیں آپ ڈوبتی کشتی میں پاکستان کو سوار کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کے نہتے فلسطینیوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور فلسطینی عوام کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں بچا، ہار بزدل صہیونیوں کا مقدر ٹھہرے گی۔
علامہ جعفری نے مزید کہا کہ مسلم امہ فلسطینی کاز کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے۔ اسرائیل گزشتہ سال میں دو سو سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ فلسطینوں کی مزاحمت پر اسرائیلی سفاکیت اور بربریت پر خاموش تماشائی عالمی برادری بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ترکیہ اور مصر کو مصلحت پسندی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ