6 دسمبر، 2023، 6:18 PM

پاکستان میں حماس کے نمائندے کی سربراہ ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات؛

ہم خون کے آخری قطرے تک آزادی فلسطین کے مقدس کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

ہم خون کے آخری قطرے تک آزادی فلسطین کے مقدس کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

ڈاکٹر ابو زہیر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آزادی فلسطین مارچ، ریلیوں، اجتماعات، کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کو فلسطینی عوام کی طرف سے سراہتے ہوئے کہا آپ ہمارے بیانیہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں فلسطینی  سیاسی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندہ و مرکزی شوری کے رکن ڈاکٹر ناجی ابو زہیر کی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ڈاکٹر ابو زہیر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آزادی فلسطین مارچ ،ریلیوں، اجتماعات،کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کو فلسطینی عوام کی طرف سے سراہتے ہوئے کہا آپ ہمارے بیانیہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہمارے عزت اور کرامت کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ہمارے شہدا کے مقدس لہو کے پیغام بر ہیں۔آپ ہمارے وجود کا حصہ اور فلسطین کی تحریک آزادی کا جز ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطینی کاز اور تحریک سے اپنی دلی وابستگی کی بابت آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک آزادی فلسطین کے مقدس کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی، مذہبی جماعتوں، تاجر تنظیموں  ،سماجی گروہوں اور انسانی حقوق کے اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں تاکہ فلسطین کا مسئلہ امت کے ہر فرد تک پہونچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام حکومتی اکابر تک قائد اعظم کا آزادی فلسطین کا بیانیہ پہنچائیں گے جس میں اسرائیل جیسے غیر قانونی وجود کو کبھی تسلیم نہ کرنا شامل ہے اور یوں نظریہ پاکستان سے منافی کوئی بیانیہ ترویج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔فلسطینی وفد نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکنوں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے غیور عوام کی  فلسطین  کے لئے تاریخی حمایت کو سرمایہ قرار دیا ۔

News ID 1920404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha