مجلس وحدت
-
اسلام آباد میں شہدائے خدمت کی یاد میں تقریب؛
شہید صدر رئیسی مدافع قرآن اور مظلومین فلسطین کی آواز تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی دنیا کے رہنماؤں کے لیے نمونہ عمل تھے، وہ انتہائی زاہد اور سادہ و محنتی انسان تھے، وہ یتیمی، غریبی اور مشکل ترین زندگی کے باوجود محنت سے آگے آئے اور اپنی عوام کی خدمت کی، عوامی خدمت کی بدولت وہ ایرانی عوام کے ہردلعزیز رہنما تھے۔
-
پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی نے کہا کہ مستضعفین جہان کا بننے والا اتحاد شیطان بزرگ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کی نابودی کا باعث بن چکا ہے۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی عالم اسلام کی ایک قد آور اور باوقار شخصیت ہیں، پاکستانی سینیٹر
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عالم اسلام کے ایک نڈر، باشعور، بابصیرت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے فروغ کے لیے متحرک رہنما کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث افتخار و اعزاز ہے۔ امت مسلمہ کے اس عظیم رہنما کی راہ میں قوم کے ہر فرد کی نظریں بچھی ہوئی ہیں۔
-
امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔
-
پاکستانی شہر ملتان میں ''جشن آغاز آزادی القدس''
مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے باہر چراغاں و جشن آغاز القدس کا اہتمام کیا گیا۔
-
صیہونی عزائم عالمی امن کے لیے بدترین خطرہ بن چکے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق کی سربلندی اور باطل طاقتوں کے خلاف اسماعیل ہنیہ کی قربانیوں،ان کے غیر معمولی مزاحمتی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
-
آئی ایس او پاکستان کی لاہور میں القدس ریلی:
غزہ میں نسل کشی بند کی جائے/ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اسکا خاتمہ ہے، مقررین
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں مال روڈ پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلی نکالی گئی۔
-
عالم اسلام کی خاموشی ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، ایم ڈبلیو ایم پنجاب
لاہور میں پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اس سال ہمارا دل فلسطینی مظلوموں کیلئے سخت رنجیدہ ہے، 33 ہزار مظلوم و بے گناہ فلسطینیوں کو وحشیانہ بمباری سے شہید کیا جا چکا ہے، عالم اسلام کی خاموشی ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کیجانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔
-
عمران خان سے ملاقات نا کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے یہاں بدترین حالات ہیں۔
-
پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات، آزاد امیدواروں سے متعلق امور پر مشاورت
پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
-
تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد،آزاد خارجہ پالیسی اور عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار کی بنیاد پر ہے
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد ، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری، سرحدوں کےتحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار،مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے لیے آئینی حقوق کے حصول بیانیہ کی بنیاد پر ہے۔
-
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصافّ پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
آزاد امیدواروں کا مجلس وحدت المسلمین پاکستان میں ضم ہونے کا امکان ہے، ڈان نیوز کا دعویٰ
ڈان نیوز نے خبر دی ہے کہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) بھی موجودہ صورتحال کا حصہ بن گئی ہے جس کا 2014 میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے کے بعد سے پی ٹی آئی سے دیرینہ تعلق رہا ہے۔
-
قومی اسمبلی کی نشست این اے 37 سے ایم ڈبلیو ایم امیدوار حمید حسین کامیاب
ایم ڈبلیو ایم امیدوار انجینئر حمید حسین نے 58650 ووٹ حاصل کئے جبکہ پیپلز پارٹی کے ساجد حسین طوری 54384 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولوی عصمت اللہ نے 23815 ووٹ حاصل کئے۔
-
قم میں پاکستانی بزرگ عالم دین کی یاد میں تقریب؛
آیت اللہ شیخ محسن نجفی ہمہ جہت جامع شخصیت کے مالک تھے، ڈاکٹر مشتاق حکیمی
مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے قم میں منعقدہ ایصال ثواب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے کہا کہ شیخ محسن نجفی ایک جامع شخصیت کے مالک تھے۔
-
مزاحمت کا سامنا نہ کر سکنے والا دشمن پیٹھ پیچھے وار کرنے پر اتر آیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید قاسم سلیمانی کے مرقد کے قریب عام شہریوں پر ہونے والی کاروائی کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔
-
غاصب صہیونی حکومت کا فضائی حملہ شام کی داخلی خود مختاری پر حملہ ہے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے دمشق میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشیر میجر جنرل سید رضی موسوی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کا فضائی حملہ شام کی داخلی خود مختاری پر حملہ ہے، جس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔
-
کراچی میں اسرائیل مخالف مظاہرہ؛
اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا
اسرائیل نامنظور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام حماس اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان میں دوریاستی حل کی بات کرنے والے در اصل نظریہ پاکستان کی نفی کر رہے ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت جنوبی پنجاب پاکستان میں فلسطین مارچ؛
بزدل اسرائیل اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے فرعون غزہ پر حملہ آور ہیں، خدا چاہتا ہے مظلومین ظلم کے مقابلے میں فریاد بلند کریں۔
-
کراچی میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ؛ مستقبل فلسطینیوں کا ہے، مقریرین
احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کا محبوب ترین فعل و عمل ہے، یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے ، مستقبل فلسطینیوں کا ہے۔
-
پاکستان میں حماس کے نمائندے کی سربراہ ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات؛
ہم خون کے آخری قطرے تک آزادی فلسطین کے مقدس کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
ڈاکٹر ابو زہیر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آزادی فلسطین مارچ، ریلیوں، اجتماعات، کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کو فلسطینی عوام کی طرف سے سراہتے ہوئے کہا آپ ہمارے بیانیہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔