9 فروری، 2024، 11:10 PM

قومی اسمبلی کی نشست این اے 37 سے ایم ڈبلیو ایم امیدوار حمید حسین کامیاب

قومی اسمبلی کی نشست این اے 37 سے ایم ڈبلیو ایم امیدوار حمید حسین کامیاب

ایم ڈبلیو ایم امیدوار انجینئر حمید حسین نے 58650 ووٹ حاصل کئے جبکہ پیپلز پارٹی کے ساجد حسین طوری 54384 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولوی عصمت اللہ نے 23815 ووٹ حاصل کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی کی نشست این اے 37 کرم ایجنسی سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حمید حسین کامیاب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم ڈبلیو ایم امیدوار انجینئر حمید حسین نے 58650 ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے ساجد حسین طوری 54384 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولوی عصمت اللہ نے 23815 ووٹ حاصل کئے۔ حمید حسین کی کامیابی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ صدہ کے علاقے سے ایک شیعہ امیدوار کو ووٹ ملے ہیں، جو کہ علاقے کے امن و امان کیلئے نہایت اہم قدم ہے۔

News ID 1921795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha