مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اردنی شہریوں نے ملک کی شاہی رجیم کے تل ابیب کو ٹرانزٹ روٹ فراہم کرنے کے خلاف "زمینی راستہ صیہونیوں کا نہیں، غزہ کے باشندوں کا ہے" کے عنوان سے ایک زبردست مظاہرہ کرکے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔
ادھر اردنی سیکورٹی فورسز نے الشیخ حسین پل کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا تاکہ اردنی باشندوں کو مذکورہ ٹرانزٹ روٹ کی طرف جانے سے روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ اردن کی جانب سے یہ زمینی راستہ یمنی مسلح افواج کے مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملوں کے بعد بنایا گیا۔
مذکورہ زمینی راستہ متحدہ عرب امارات سے تل ابیب تک پھیلا ہوا ہے جو سعودی عرب اور اردن سے ہوتا ہوا حیفہ کی بندرگاہ تک جاتا ہے۔
صیہونی حکومت کی حمایت میں مذکورہ عرب ممالک کی اس غاصب رجیم کو زمینی راستے کی فراہمی در حقیقت فلسطینی قوم کے ساتھ واضح خیانت ہے جس کے ردعمل میں اردنی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ