9 فروری، 2024، 9:00 PM

حزب اللہ نے صیہونی فوج کا مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا

حزب اللہ نے صیہونی فوج کا مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا

لبنان کی حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں البغدادی بیس میں صیہونی فوج کے مرکاوا ٹینک کو میزائل مار کر تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے البغدادی اڈے پر صیہونی فوج کے مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم اور ثابت قدم عوام اور مزاحمتی فورسز کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے آج دوپہر کو صیہونی فوج کے اڈے البغدادی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک مرکاوا ٹینک کو تباہ کر دیا۔  

واضح رہے کہ حزب اللہ آج کے دن مقبوضہ شمالی فلسطین کے اسرائیلی جاسوسی اڈے "دوویو" کو بھی تباہ کر چکی یے۔

News ID 1921794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha