9 فروری، 2024، 6:53 PM

غزہ، شہداء کی تعداد 28 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ، شہداء کی تعداد 28 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ کی وزارت صحت نے اس پٹی پر غاصب صیہونی رجیم کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہ اس پٹی پر صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 947 ہوگئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر سے غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں اور زمینی  جارحیت میں 67 ہزار 457 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ناصر ہسپتال کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

News Code 1921787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha