8 دسمبر، 2023، 11:07 PM

کراچی میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ؛ مستقبل فلسطینیوں کا ہے، مقریرین

کراچی میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ؛ مستقبل فلسطینیوں کا ہے، مقریرین

احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کا محبوب ترین فعل و عمل ہے، یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے ، مستقبل فلسطینیوں کا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسلام ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد نور ایمان کے سامنے بعد نمازِ جمعہ غزہ کے مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی اور ظالم اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے مولانا مختار احمد امامی، مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ مبشر حسن اور مولانا زاہد ہاشمی نے خطاب کیا۔ مظاہرے کے اختتام پر امریکا و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔

کراچی میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ؛ مستقبل فلسطینیوں کا ہے، مقریرین

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا، ہم اس غاصب صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہمارے ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے بدبخت حکمران امریکا کے نمک خوار ہیں، لیکن پاکستان کی شجاع عوام ہر حال میں اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کراچی میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ؛ مستقبل فلسطینیوں کا ہے، مقریرین

مقررین نے کہا کہ ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کا محبوب ترین فعل و عمل ہے، یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے ، مستقبل فلسطینیوں کا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقاومت اور مزاحمت کا بیانیہ جیت رہا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست رائے عامہ کی جنگ ہار چکے ہیں۔

کراچی میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ؛ مستقبل فلسطینیوں کا ہے، مقریرین

مقررین نے کہا کہ اسی طرح آنے والے انتخابات میں ہم پاکستان میں بھی مودی اور امریکا کے پٹھوؤں کو شکست دیں گے، ملک میں جن جماعتوں کو امریکی و اسرائیلی پشت پناہی حاصل ہے، انہیں عوام کی بھرپور حمایت سے شکست دیں گے۔

News ID 1920452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha