18 مئی، 2024، 3:27 PM

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی نے کہا کہ مستضعفین جہان کا بننے والا اتحاد شیطان بزرگ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کی نابودی کا باعث بن چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے باہر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی نے کہا کہ مستضعفین جہان کا بننے والا اتحاد شیطان بزرگ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کی نابودی کا باعث بن چکا ہے، فلسطینی مظلومین کے عزم و استقلال کے سامنے اسرائیل ٹھہر نہیں سکے گا اور معصوم بچوں کا لہو اسے بہا کر نیست ونابود کر دے گا۔

احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے۔ احتجاجی مظاہرے میں ڈویژنل صدر آئی ایس او حسن رضا، فہیم جعفر، شبیر شاہ سمیت ضلعی کابینہ اور بچوں نے شرکت کی۔

News ID 1924023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha