13 فروری، 2024، 3:07 PM

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصافّ پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصافّ پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رؤف حسن کے مطابق جماعت اسلامی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ قومی اسمبلی کی 265 میں سے 264 نشستوں کے نتائج کے مطابق 101 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میںپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 93، مسلم لیگ ن 75 اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

News ID 1921874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha