24 ستمبر، 2023، 6:28 PM

اسرائیل سے تعلقات کا معاملہ، ریاستی پالیسی میں تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علی محمد خان

اسرائیل سے تعلقات کا معاملہ، ریاستی پالیسی میں تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علی محمد خان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈاکٹر صابر ابومریم کی پوسٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دور سے لے کر آج تک کسی پاکستانی حکومت کی طرف سے مسئلہ فلسطین پر ہمارے اصولی موقف اور ریاستی پالیسی میں کسی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بیان پر کہا ہے کہ پاکستان کی ریاستی پالیسی میں تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈاکٹر صابر ابومریم کی پوسٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دور سے لے کر آج تک کسی پاکستانی حکومت کی طرف سے مسئلہ فلسطین پر ہمارے اصولی موقف اور ریاستی پالیسی میں کسی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر پاکستان فلسطینی عوام کے مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا بھی بیان سامنے آیا ہے  کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 سے 7 مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

News ID 1918998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha