24 ستمبر، 2023، 6:33 PM

اسرائیل سے تعلقات کا معاملہ، پاکستان کی کسی نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں، حامد میر

اسرائیل سے تعلقات کا معاملہ، پاکستان کی کسی نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں، حامد میر

واضح رہے کہ پاکستان کے نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر پاکستان فلسطینی عوام کے مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سینئر اینکر پرسن حامد میر نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بیان پر کہا ہے کہ پاکستان کی کسی نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈاکٹر صابر ابومریم کی پوسٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کسی نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر کوئی ایسا مؤقف اختیار کرے جو اقوام متحدہ میں منظور کی گئی قراردادوں کے خلاف ہو۔ واضح رہے کہ پاکستان کے نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر پاکستان فلسطینی عوام کے مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا بھی بیان سامنے آیا ہے  کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 سے 7 مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

News ID 1918999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha