25 ستمبر، 2023، 11:13 AM

کسی بھی حماقت کی صورت میں دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا، ایرانی زمینی افواج کے سربراہ کا انتباہ

کسی بھی حماقت کی صورت میں دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا، ایرانی زمینی افواج کے سربراہ کا انتباہ

زمینی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن اگر حماقت اور انقلاب اسلامی کے نظام کے خلاف کوئی بھی شرارت کریں تو زمینی فوج سخت جواب دے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فوج کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایرانی زمینی فوج کے سربراہ کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ آج ایران کی چاروں طرف سرحدوں پر مسلح افواج تعیینات ہیں۔ اگر دشمن غلط قدم اٹھائے یا اسلامی انقلاب کے مقدس نظام کے خلاف کوئی شرارت کرے تو زمینی فوج سخت جواب دے گی۔ اگر ہوائی حملہ کرے تو زمین پر اترنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی اور زمینی حملے کی صورت میں ایک سیکنڈ سے بھی کم مدت ان کا بوریا بسترہ لپیٹ دیا جائے گا۔

انہوں نے سرحدوں پر زمینی فوج کے دستوں کی تعییناتی کے دو اہم اہداف کے بارے میں کہا کہ سیکورٹی فورسز کو سرحدوں پر تعیینات کرنے کا مقصد یہ کہ اسلامی نظام کو کوئی خطرہ درپیش ہے بلکہ اس کا مقصد اپنی آمادگی کو ارتقاء بخشنا اور اطلاعات جمع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم نے فرمایا ہے کہ ہمیشہ اپنے بارے میں تصور کریں کہ مورچے کے اندر ہیں جب تک عملی طور پر اس کو انجام نہ دیا جائے، حقیقی معنوں میں یہ احساس نہیں ہوگا۔ اطلاعات اور حالات پر مکمل دسترس ہونا بھی بہت ضروری ہے تاکہ سرحدوں پر ہونے والے واقعات کو مکمل کنٹرول کرسکیں۔

انہوں نے فوج کی دفاعی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج انقلاب اسلامی کی برکت سے فوج ایک عوامی ادارہ اور ہر حوالے سے خودکفیل ہے۔ کسی بھی شعبے میں غیر کی طرف محتاج نہیں ہے۔ زمینی فوج ہماری اپنی فورسز کے اختیار میں اور ایران کے مقدس اسلامی نظام کے ماہرین کے ہاتھوں تشکیل پائی ہے۔

News ID 1919005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha