3 مئی، 2024، 1:16 PM

طوفان الاقصی، حزب اللہ کا صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ

طوفان الاقصی، حزب اللہ کا صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ

حزب اللہ نے لبنانی سرحد پر واقع صہیونی قصبے میں اسرائیلی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب للہ نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر حملہ کرکے صہیونی فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوجی مرکز پرانیت پر لبنانی مجاہدین نے میزائل حملہ کیا ہے جس میں صہیونی فوجی مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

چینل کے رپورٹر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل الجلیل علیا میں صہیونی فوجی مرکز پر لگے ہیں۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے ایک اور بیان میں دعوی کیا تھا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مجاہدین نے صہیونی فوج کے گولان بریگیڈ اور ایگوز یونٹ کے خلاف وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔

News ID 1923717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha