مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی با خبر ذرائع نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کا قوی امکان ہے۔
اسرائیلی اعلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ صہیونی حکام سمجھتے ہیں امریکہ انتظامیہ شمالی سرحدوں پر جنگ کے فوری خاتمے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
صہیونی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے اہلکار نے کہا کہ لبنانی سرحد پر دو ہفتوں کے اندر جنگ بندی کے قوی امکانات ہیں۔
اہلکار نے جنگ بندی کی شرائط اور طریقہ کار کے بارے میں بتانے سے انکار کیا۔
اس سے پہلے حزب اللہ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ تنظیم کو غیر مسلح کرنے اور طاقت میں کمی کے صہیونی اقدامات کو ناکام بنایا جائے گا۔ حزب اللہ پہلے کی طرح طاقتور رہے گی۔
آپ کا تبصرہ