7 دسمبر، 2023، 10:58 AM

صہیونی فوج کا علی الصبح جنوبی لبنان پر حملہ

صہیونی فوج کا علی الصبح جنوبی لبنان پر حملہ

ذرائع کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں کئی قصبوں پر جمعرات کو علی الصبح کئی حملے کئے

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ڈروں اور جنگی طیاروں نے جمعرات کو علی الصبح جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں نے سرحدی قصبے عیترون پر میزائل حملہ کیا۔

اس سے پہلے صہیونی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان پر فاسفورس بموں سے حملہ کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد غزہ کے ساتھ لبنانی سرحدوں پر بھی غاصب صہیونیوں اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آئی ہے۔

حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فوجی اجتماعات اور ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے گذشتہ ایام میں متعدد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

News ID 1920411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha