7 دسمبر، 2023، 11:43 AM

حزب اللہ کے شدید حملے، 14 صہیونی فوجی ہلاک

حزب اللہ کے شدید حملے، 14 صہیونی فوجی ہلاک

لبنانی مقاومتی تنظیم نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج پر حملوں میں 14 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان کی سرحدوں پر مقاومتی تنظیم حزب اللہ اور غاصب صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے تازہ بیان میں دعوی کیا ہے  کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف حملوں میں صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے 14 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

بیان کے مطابق لبنانی سرحد کے مشرقی اور مغربی حصوں میں صہیونی فوجی اجتماعات پر حملے کئے گئے جس میں تنظیم نے جوانوں نے حصہ لیا تھا۔

مثلث الطیحان میں صہیونی فورسز کے ٹھکانے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جبکہ شبعا فارم میں واقع زیدین اور بیاض بلیدا بھی حملوں کی زد میں آئے۔

News ID 1920413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha