7 دسمبر، 2023، 1:34 PM

غزہ، شجاعیہ کے علاقے میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری

غزہ، شجاعیہ کے علاقے میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری

مزاحمتی فورسز غزہ کے دو علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مزاحمتی فورسز کی غزہ کے دو علاقوں میں صیہونی فوج کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق غزہ کے مشرق میں شجاعیہ اور طافہ کے علاقوں میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسر طرف عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت نے خبر دی ہے کہ غزہ شہر کے شجاعیہ محلے میں بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں اور مزاحمتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے 50 واقعات پیش آئے ہیں۔

اس کے علاوہ خان یونس کے مشرق میں مزاحمتی فورسز اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

ادھر سرایا القدس نے بھی اطلاع دی: ہم شجاعیہ میں دشمن فوج کے ساتھ شدید جنگ میں مصروف ہیں اور ہم نے ان کے تین بھاری ہتھیاروں کو ٹینڈم میزائلوں اور الفدائی بموں سے نشانہ بنایا ہے۔

اسی اثناء میں صہیونی فوج نے آج خبر دی ہے کہ غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں اس کے مزید دو فوجی مارے گئے ہیں۔

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ 22 سالہ سارجنٹ امیت بنٹزل شوہم کل غزہ کی پٹی کے وسط میں ایک لڑائی میں مارا گیا۔ اس کے علاوہ 89 ویں کمانڈو بریگیڈ کے ڈوفڈوفن یونٹ سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ سارجنٹ المانو ایمانوئل والکا بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

News ID 1920419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha