7 دسمبر، 2023، 12:11 PM

طوفان الاقصی میں صہیونی ہلاکتوں میں اضافہ، مزید دو افسر ہلاک

طوفان الاقصی میں صہیونی ہلاکتوں میں اضافہ، مزید دو افسر ہلاک

صہیونی فوج نے ایک بیان میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کے ساتھ جھڑپوں میں مزید دو افسروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ اور دیگر شہروں میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج نے جانی نقصانات میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں میں مزید دو افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق ہلاک والا ایک افسر غزہ میں آپریشن میں حصہ والے فوجی یونٹ کا سربراہ تھا۔ 

دونوں افسران کی ہلاکت کے بعد منگل سے اب تک مجموعی طور پر 5 صہیونی فوجی افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک اسرائیل کی تصدیق کے مطابق 408 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے 84 اعلی رینک کے افسران ہیں۔

News ID 1920415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha