13 جنوری، 2024، 1:43 PM

طوفان الاقصی میں معذور ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

طوفان الاقصی میں معذور ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

صہیونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک 2511 فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے بعد سے اب تک فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں اور تصادم کے نتیجے میں بڑی تعداد میں صہیونی فوجی زخمی اور متعدد جسمانی اور ذہنی طور پر معذور ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی ویب سائٹ واللا نے صہیونی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپوں میں صہیونی فوجی یونٹوں کے اعلی افسران بھی زخمی اور معذور ہوئے ہیں۔

غزہ میں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کی وجہ سے صہیونی مبصرین جنگ میں فتح کو ناممکن قرار دے رہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق 100 مسلسل اور شدید حملوں کے باوجود حماس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی جبکہ نتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی سمیت کسی بھی وعدے کو مکمل نہ کرسکے۔

غزہ کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے صہیونی فوج نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں تصادم اور جھڑپوں کے دوران 15 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2511 صہیونی افسران اور سپاہی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں فوجی ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 23708 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

News ID 1921239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha