3 جون، 2024، 12:44 AM

جنگ غزہ میں 16 ہزار سے زائد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں، صہیونی دفاعی مبصر کا انکشاف

جنگ غزہ میں 16 ہزار سے زائد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں، صہیونی دفاعی مبصر کا انکشاف

فائز الدویری نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ بیس دنوں کے اندر صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی دفاعی مبصر فائز الدویری نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 20 دنوں کے اندر غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی فوج کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فوجی حکام میڈیا میں غلط بیانی سے کام لیتے ہیں اور فوجی نقصانات کو چھپاتے ہیں۔

صہیونی چینل 12 نے انکشاف کیا تھا کہ غزہ کی جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 12 ہزار فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ فائز الدویری نے اس حوالے سے کہا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اب تک صہیونی فوج کے 16 سے 17 ہزار اہلکار کام آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج نقصانات کے اعداد و شمار میں ان فوجیوں کو شامل نہیں کرتی ہے جو دو ملکی شہریت رکھتے ہیں۔ 

الدویری نے رفح کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ اگرچہ جھڑپوں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج مصری سرحد کے نزدیک سرنگوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

News ID 1924466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha