11 دسمبر، 2024، 2:15 PM

غزہ جنگ کے اثرات، صہیونی فوجیوں میں منشیات کے استعمال کی شرح میں کئی گنا اضافہ

غزہ جنگ کے اثرات، صہیونی فوجیوں میں منشیات کے استعمال کی شرح میں کئی گنا اضافہ

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے نتیجے میں صہیونی فوجیوں میں منشیات استعمال کرنے کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں گذشتہ 15 مہینوں سے جاری جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجی کئی طرح کی نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

صہیونی ویب سائٹ واللا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجی کے درمیان منشیات اور الکحل استعمال کرنے کی شرح کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

واللا نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل فوج کے 18 سے 26 سال کے جوانوں کے بارے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق ہر تین میں سے ایک جوان منشیات کی عادت میں مبتلا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ خوف اور افسردگی کا شکار ہونے والے صہیونی فوجی جوانوں کی تعداد میں 2019 کے بعد 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1928731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha