24 دسمبر، 2023، 2:23 PM

فلسطینی مجاہدین کا حملہ، غزہ اور غرب اردن میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی

فلسطینی مجاہدین کا حملہ، غزہ اور غرب اردن میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی

صہیونی فوج کی دہشت گردی کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد صہیونیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے غرب اردن کے قصبے طول کرم پر حملے کے بعد فلسطینی مجاہدین نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

فلسطین الیوم نے کہا ہے کہ طولکرم اور نورشمس کیمپ کے اطراف میں فریقین کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی ہے جس میں مجاہدین نے کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
مجاہدین نے اسرائیلی فوج کی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ فلسطینی جوانوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لئے ٹائروں کو آگ لگادی جس سے صہیونی گاڑیوں کی رفت و آمد متاثر ہوئی اور دھوئیں کی وجہ سے فضاوں سے جاسوسی کرنے والے ڈرون طیاروں کو مشکلات پیش آئیں۔

دوسری جانب غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی قصبوں میں صہیونی فوجیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی صہیونی فوج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں زمینی تصادم کے دوران کئی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعات غزہ کے مرکز اور جنوب میں پیش آئے۔

اسی طرح صہیونی فوج نے کہا ہے کہ جھڑپوں کے دوران چھے فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1920810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha