مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی فورسز کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 4 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ایک افسر ریف باروخ بھی شامل ہے۔
دراین اثناء القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے یاسین 105 مارٹر گولوں سے اسرائیلی فوج کے تین مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے۔
طوفان الاقصی کے بعد صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک صہیونی فوج کے 600 سے زائد فوجی افسران اور سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ صہیونی فوج کے مطابق زخمیوں کی تعداد 3193 تک پہنچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ