21 اپریل، 2025، 2:11 PM

مقبوضہ علاقوں میں سیکورٹی خطرات، اسرائیلی فوج کی تمام یونٹس کی آمد و رفت پر پابندی عائد

مقبوضہ علاقوں میں سیکورٹی خطرات، اسرائیلی فوج کی تمام یونٹس کی آمد و رفت پر پابندی عائد

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام فوجی یونٹس کی آمد و رفت پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل میں حالیہ دنوں پیش آنے والے متعدد سکیورٹی واقعات کے بعد تل ابیب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جس کے نتیجے میں آرمی چیف ایال زامیر نے تمام یونٹس کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کے تحت کئی فوجی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں جب کہ سکیورٹی جانچ پڑتال کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب صہیونی فوج کے خلاف پے در پے واقعات رونما ہوئے، جن میں ایک بکتر بند گاڑی پر فائرنگ، دوسری کا گڑھے میں گرنا، اور ایک صہیونی فوجی کا بارودی سرنگ کا شکار ہونا شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فوجی یونٹس میں داخلی سکیورٹی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

News ID 1932058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha