3 جنوری، 2015، 11:54 PM

پاکستان اور بھارت

پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ سے 2 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک

پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ سے 2 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 3 جنوری / 2015 ء : پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے واقعات میں دو بھارتی سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے واقعات میں دو بھارتی سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دونوں جانب کے حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کی جانب ایک 13 سالہ بچی جبکہ بھارت کی جانب دو فوجی اور ایک 14 سالہ بچی ہلاک ہو گئے ہیں۔پاکستان کے فوجی حکام کے مطابق سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سرحدی فورس کی فائرنگ سے 13 سالہ بچی ہلاک ہو گئی ہے۔ ادھر بھاتی فوجی حکام کے مطابق پاکستانی رینجرز نے وادی کشمیر کے کپوارہ سیکڑ میں بھارتی ٹھکانوں پر فائرنگ کی جس میں دو سکیورٹی اہلکار مارے گئے اور دو زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد کپوارہ اور بارہمولہ کے سبھی سرحدی خطوں میں فوج کو اضافی سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا گیا ہے۔

News ID 1847472

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha