7 اپریل، 2024، 2:32 PM

صیہونی رجیم ایران کے ردعمل سے شدید خوفزدہ ہے، ایرانی سفیر

صیہونی رجیم ایران کے ردعمل سے شدید خوفزدہ ہے، ایرانی سفیر

شام میں ایران کے سفیر حسین اکبری کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے دمشق میں ملکی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد تل ابیب رجیم ایران کے ردعمل سے شدید خوفزدہ ہے۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سفیر حسین اکبری نے عالمی یوم القدس کے موقع پر دمشق میں ایران کے سفارت خانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اسرائیلی حکومت نے تمام بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے دمشق میں ملک کے قونصل خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا، جس پر ایران نے تل ابیب کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت درج کرائی لیکن کونسل ضروری فیصلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لہذا صیہونی حکومت کے اس طرح کے ہولناک جرائم کے اعادہ کو روکنے کے لیے ایران جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان جرائم پر خاموش نہ رہیں اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملہ شامی عوام میں فتنہ انگیزی اور تفرقہ پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے، تاہم صیہونیوں کے اس طرح کے شوم مقاصد کبھی حاصل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی رجیم نے پیر کی شام دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پوری عمارت تباہ اور اس کے اندر موجود تمام افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیل کی اس غیر قانوی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کی شب کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جارح صیہونی رجیم کے خلاف عبرت ناک جوابی کاروائی کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 

News ID 1923158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha