30 اپریل، 2024، 9:28 AM

غزہ، فلسطینی مجاہدین کا حملہ، دو صہیونی افسر ہلاک ایک زخمی

غزہ، فلسطینی مجاہدین کا حملہ، دو صہیونی افسر ہلاک ایک زخمی

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں دو فوجی افسر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین کے حملے جاری ہیں۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینی مقاومت کے حملوں میں دو فوجی افسران کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے خصوصی یونٹ سے تعلق رکھنے والے دو افسران غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں مارے گئے ہیں۔ افسران میں 28 سالہ عیدو اویو  اور 37 سالہ کلکادین مہیر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد اب تک مجموعی طور پر 608 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1923658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha